Life Changing Quotes! The ageless wisdom and thought-provoking sentiments of Urdu Quotes are well-known. Discover a comprehensive collection of inspiring Urdu Quotes that can elevate your spirits and provide you with vital life insights. Explore the vast range of voices and opinions in Urdu literature, from great poets to spiritual leaders. These quotations are likely to create an impression on you, whether you are looking for inspiration, wisdom, or simply a new viewpoint.
These life-changing statements have the power to question our assumptions, test our limits, and motivate us to begin on a revolutionary journey. Allow their profound words to lead us to a life of authenticity, purpose, and personal development. As we ponder these inspirational words, may they act as catalysts for good change and serve as a reminder of the limitless potential inside each of us to create a life truly worth living.
Quotes in Urdu/Hindi
خوش نصیب وہ نہیں جسکا نصیب اچھا ہو، بلکہ
خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش ہو
کوئی سفر بھی لا حاصل نہیں ہوتا
منزل نہ بھی ملے تو راستے بہت کچھ سکھا دیتے ہیں
انسان غیروں سے ملی عزت اور
اپنوں سے ملی ذِلّت کبھی نہیں بھولتا
،وقت مٹی ڈال دیتا ہے یادوں پر، آرزوؤں پر،
غلطیوں پر، چاہتوں پر یہاں تک کہ رشتوں پر بھی
اپنا غم ہر کسی کو مت بتائیں کیوں کہ
مرہم ہر گھر میں ہو نہ ہو نمک ہر گھر میں ضرور ہوتا ہے
رشتوں کے بازار میں آج کل وہ لوگ
ہی ہمیشہ اکیلےپائے جاتے ہیں
جو دل اور زبان کے سچے ہوتے ہیں
انسان کی سب سے بُری پریشانی یہ ہے
کہ انسان تقدیر سے بہت زیادہ مانگتاہے
اور وقت سے پہلے چاہتا ہے
عقل مند اور بیوقوفوں میں کچھ نہ کچھ عیب ضرور
ہوتا ہے مگر عقل مند اپنے عیب کو خود
دیکھتا ہےاور بیوقوفوں کے عیب دنیا دیکھتی ہے
زندگی میں بڑی سے بڑی بات پر بھی ہارنہ ماننے والے لوگ
کبھی کبھی بہت چھوٹی سی بات پر ٹوٹ جاتے ہیں
انسان امیدوں سے بندھا ایک ضدی پرندہ ہے
جو گھائل بھی امیدوں سے ہے اور زندہ بھی امیدوں پر ہے
مجھے سانپوں سے ڈر نہیں لگتا لیکن انسانوں سے ڈرتا
ہوں،کیوں کہ سانپ اپنے دفاع کے لئے ڈستا ہے
اور انسان اپنے مفاد کےلئے۔
،باپ کی دولت پر گھمنڈ کرنے کا کیا مزا
مزا تو تب ہے جب دولت اپنی ہو اور فخر باپ کرے
لوگ نصیحت سے نہیں ٹھوکر سے سبق لیتے ہیں
کیو ں کہ نصیحت اکثر ایک کان سے داخل ہوکر
دوسرے کان سے نکل جاتی ہے مگر ٹھوکر سیدھی
دل پر لگتی ہے۔
،دل کی بات صاف صاف بتا دینی چاہیے کیونکہ
بتا دینے سے فیصلے ہوتے ہیں اور نہ بتانے سے فاصلے
تجھے تیری اوقات کا اس دن پتا چلے گا اے
انسان، جب لوگ تجھ پے مٹی ڈال کر
ہاتھ بھی تجھ پر جھاڑیں گے
زندگی میں اگر برا وقت نہ آئے تو اپنوں میں چھپے ہوۓغیر
اور غیروں میں چھپے ہوۓ اپنے
دونوں ہی چھپے رہتے ہیں
کبھی کبھی انسان ایک نہ معلوم سی کیفیت کا شکار ہوجاتا ہے
سمجھ نہیں پاتا کے وہ کس چیز سے نہ خوش ہے
اپنی زندگی سے ؟ حالات سے ؟ لوگوں سے ؟
یا پھر اپنے آپ سے
رشتے اور راستے تب ختم ہوجاتے ہیں
جب پاؤں نہیں دل تھک جاتے ہیں
ایک شخص بن کر نہ جیو بلکہ ایک شخصیت
بن کر جیوکیوں کے شخص تو مر جاتا ہے پر
شخصیت ہمیشہ زندہ رہتی ہے