In order to learn better English, first of all it is necessary to know the honorific words in English which are somewhat different from our environment and ways. Just as you understood the method of English dua salam in the first lesson, try to understand the English words of honor in today’s lesson.
Good Etiquette
انگلش میں تعظیم و تکریم کے الفاظ
بہتر انگریزی سیکھنے کے لئے سب سے پہلے انگریزی میں رائج تعظیمی الفاظ کی معلومات ضروری ہے جو ہمارے ماحول اور طریقوں سے کچھ مختلف ہے۔ جس طرح آپ نے پہلے سبق میں انگریزی دعا سلام کے طور طریقے کو سمجھا، اسی طرح آج کے اس سبق میں انگریزی کے تعظیمی الفاظ کو غور سے سمجھنے کی کوشش کیجئے۔
انگریزی زبان میں آپ اور تم کی جگہ you کا استعمال کرتے ہیں اُن کی جگہ They لفظ کا استعمال نہیں ہوتا ہے۔
حسب ذیل الفاظ عزت و احترام کا اظہار کرتے ہیں:
الفاظ | تلفظ | معنی |
Sir/Madam | سر/میڈم | جناب/جنابہ |
Grateful | گریٹ فل | ممنون۔ مشکور۔ احسان |
Thankful | تھینک فل | شکر گزار |
As you please | اَیز یو پلیز | جیسا آپ چاہیں |
As you like it | اَیز یو لائک اٹ | جیسا آپ چاہیں |
Kindly | کائنڈلی | مہربانی سے |
Happily | ہیپیلی | بخوشی، خوش وخرم |
Gladly | گلیڈلی | خوشی سے |
Please | پلیز | براہ مہربانی۔ مہربان |
May | مے | سکنا |
جب آپ کو کسی سے کوئی چیز لینی ہو یا کوئی بات پوچھنی ہو تو لفظ Kindly یا Please کا استعمال کرنا چاہئے اس سے ہمیں کسی آدمی کے ادب و تہزیب کا پتا چلتا ہے۔
اب ہم کچھ جملے سیکھیں گے جو مزید مددگار ثابت ہوں گے:
اردو | تلفظ | انگریزی |
مہربانی کرکے مجھ پر یہ احسان کیجئے۔ | کائنڈلی ڈو می دس فیور | Kindly do me this favour. |
برائے مہربانی میرے لئے ایک گلاس پانی لائیے۔ | پلیز برنگ می آ گلاس آف واٹر | Please bring me a glass of water. |
آپ کافی رحم دل ہیں۔ | یُو ہیوء بین کائنڈ انیف | You have been kind enough. |
برائے مہربانی مجھے وقت بتلائیں۔ | پلیز ٹیل می دا ٹائم | Please tell me the time. |
مہربانی کرکے میری مدد کیجئے۔ | پلیز ہیلپ می | Please help me. |
جب احسان مدی کا اظہار کرنا ہو تو حسب ذیل الفاظ کا استعمال کرنا چاہیئے:
- Thankful تھینک فل
- Very grateful ویری گریٹ فل
- Really gratefulرئیلی فریٹ فل
- Gratefulگریٹ فل
Mrs. Gill, I am thankful to you. | مسز گل آئے ایم تھینک فل ٹو یو | مسز گل میں آپ کا شکر گزار ہوں |
Mr. Riaz, I am grateful to you. | مسٹر ریاض آئے ایم گریٹ فل ٹو یو | مسٹر ریاض میں آپ کا احسان مند ہوں |
اچھے الفاظ کا استعمال
مندرجہ ذیل الفاظ ادب و تہذیب کا اظہار کرتے ہیں۔ روز مرہ زندگی میں ان کا استعمال بہت ہی ضروری ہے۔ ہمیں دوسروں کے ساتھ گفتگو میں نرمی اور اچھے اخلاق سے پیش آنا چاہئے۔ ہمیں یہ خیال رکھنا چاہئے کہ اچھی گفتگو پر ہمیں کچھ خرچ کرنا نہیں پڑتا بلکہ آخر میں اس کا نتیجہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ ہمیں سوسائٹی میں عزت اور ترقی حاصل کراتی ہے اور ملنے جلنے والوں میں مقبول بناتی ہے اس لئے زندگی کے ہر موقع پر ہمیں اس کا خیال رکھنا چاہئے۔
شکریہ | Thanks |
جیسے آپ کی مرضی ہو | As you please |
جناب / جنابه | Sir/Madam |
دکھ | Sorry |
جیسا آپ مناسب سمجھیں | As you like it |
خوشی سے | Happily |
افسوس | Regret |
شکر گذار | Oblige |
سکنا | May |
مذکورہ بالا الفاظ میں سے کچھ الفاظ کا استعمال نیچے دیا گیا ہے۔
او بلائج (OBLIGE) کا استعمال :
اگر آپ کی کوئی خدمت کی جاتی ہے یا آپ خود کسی کی کچھ خدمت کرتے ہیں تو عام طور پر آپ یا دوسرے آدمی احسان ظاہر کرنے کے لئے اس طرح کہتے ہیں۔ میں آپ کا شکر گزار ہوں اور اس کے علاوہ حسب ذیل فقرے بھی اس سلسلے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔
If some service is done to you or you do some service to someone, the nor- mal expression of courtesy is that either you or some other person expresses his thanks by saying “I am obliged to you”. Or the following examples are helpful.
Mr. Azhar: Mr. Farooq, I will do this work for you.
مسٹر اظہر : مسٹر فاروق ! میں آپ کے لئے یہ کام کروں گا (مسٹر فاروق ! آئی ول ڈورس ورک فار یو )
Mr. Farooq: I shall feel obliged.
مسٹر فاروق : میں آپ کا شکر گزار ہوں گے ۔ (مسٹر فاروق : آئی شیل فیل او بلائیڈ )
ریگریٹ (REGRET) کا استعمال: یہ لفظ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ آپ کسی کام کو نہیں کر سکتے یا کوئی کام نہیں کیا جا سکتا ہے یا کسی چیز کے لئے منع کرتا ہے تو ادب کے لئے حسب ذیل الفاظ کا استعمال کرنا چاہئے۔
This is an indication that something you cannot do and also that some action cannot be taken and refusal for that can be expressed courteously in the following way:
Hafeez: Amin, will you bring some breakfast?
(امین، ول یو برنگ سم بر یک فسٹ )
حفیظ: امین کیا تم کچھ ناشتہ لاؤ گے ؟
Ameen: Regret, not possible now.
(ریگریٹ، ناٹ پا سبیل ناؤ)
امین افسوس ابھی ممکن نہیں !
ایز یو لائک اٹ، ایزیو پلیز اٹ کا استعمال:
AS YOU LIKE IT, AS YOU PLEASE IT
یہ جملے کسی آدمی کی خواہش کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ زندگی کے ہر قدم پر اچھے خیالوں کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ نیچے لکھے ہوئے جملوں سے یہ بات پوری طرح واضح ہو جائے گی۔
This form expresses the will of a person and it expresses good gesture in all walks of life. The following examples will make the position clear.
Ghafoor: Irfan, Shall I join Islamia College?
غفور: عرفان کیا میں اسلامیہ کالج میں داخلہ لے لوں ؟
غفور: عرفان ، ( شیل آئی جوائن اسلامیہ کالج ؟)
Ifran: As you like it/As you please it.
عرفان : جیسے آپ کی مرضی۔
عرفان ( ایزیولائک اٹ / ایزیو پلیزاٹ)
سر / میڈم Sir/Madam کا استعمال :
یہ ایسا عام لفظ ہے جس کا استعمال ہم اپنے سے بڑوں ، استادوں ، بزرگوں اور افسروں کے لئے کرتے ہیں یہ ایک طرح کا تنظیمی لفظ ہے۔ انگریزی میں یہ سب سے اچھا طریقہ ہے۔ جیسے کہ جناب عالی کیا میں اندر آسکتا ہوں ؟ یا جناب والا کیا میں وہ کام کر سکتا ہوں ؟
The above words are commonly used when we address any person superior to us, whether a teacher, elderly person or an officer. It is a form of salutation and is the test form of courtesy in English language, like… May I come in sir or May I do that, Madam?
ہیبیلی کا استعمال
HAPPILY
خوشی و مسرت بھی اچھے برتاؤ کا ایک دوسرا طریقہ ہے۔ جب کہ ایک آدمی دوسرے آدمی کو کسی کام کے کرنے کی بغیر کسی اعتراض کے اجازت دے آپ اسے بخوبی کر سکتے ہیں۔ جیسے :
The word ‘happily’ is also another form of courtesy where a person allows others to do a particular thing in the best manner without any objection; for instance, you can do that happily.
So, that was our today’s lesson number 2. After learning the entire lesson, you’ll be able to talk with good etiquettes. Explore more spoken English lessons on our website.
You May Like Also: